ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اب ملک کے 25 میں سے 24 ہائی کورٹس میں ہیں باقاعدہ چیف جسٹس

اب ملک کے 25 میں سے 24 ہائی کورٹس میں ہیں باقاعدہ چیف جسٹس

Mon, 04 Jan 2021 12:29:43    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پچھلے ہفتے چار ججوں کی ترقی کے بعد ملک میں 25 ہائی کورٹس میں سے 24 اب باقاعدہ چیف جسٹس ہیں۔ سپریم کورٹ کے کالیجیم نے حال ہی میں مختلف ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کی حیثیت سے پانچ ججوں کی ترقی کی سفارش کی تھی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے چار ججوں کو ترقی کی گئی ہے، جب کہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے جسٹس سدھانشو دھولیا کی فائل زیر عمل ہے۔ جسٹس سودانشو دھولیا کو گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ کچھ ہائی کورٹس قائم مقام چیف جسٹس کے ماتحت کام کر رہی تھیں۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جسٹس ایس مرلی کو اوڈیشہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس ہما کوہلی کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے جبکہ الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس پنکج متل کو جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکزی خطوں کے مشترکہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس سنجیب بنرجی کو مدراس ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

دریں اثنا سپریم کورٹ اور وزارت قانون کی چار خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لئے ابھی تک کالجیم کی سفارش موصول نہیں ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ میں 34 ججوں کی منظور شدہ تعداد کے خلاف 30 جج ہی برسرعمل ہیں۔


Share: